اسلام آباد (سہ پہر) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد (سہ پہر) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے ہوگئی۔