اسلام آ باد (سہ پہر) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 651 افراد سمیت، 219 رہائشی مقامات، 83 دکانیں، 37 ہوٹل ،287 موٹر سائیکلوں اور 122 گاڑیوں کو چیک کیا
اسلام آ باد (سہ پہر) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 651 افراد سمیت، 219 رہائشی مقامات، 83 دکانیں، 37 ہوٹل ،287 موٹر سائیکلوں اور 122 گاڑیوں کو چیک کیا، جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد اور 23 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا،مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے 02 پستول اور ایمونیشن برآمد کیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں