اسلام آ باد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث 39جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آ باد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث 39جرائم پیشہ افراد گرفتار۔ ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد۔وفاقی پولیس کے تھانہ ترنول ، تھانہ ہمک،تھانہ گولڑہ، تھانہ سہالہ ، تھانہ بنی گالا، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ شالیمار، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ کھنہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 11 ملزمان گرفتار کر لیے،۔ملزمان سے 745 گرام آئس ، 15 بوتل شراب اور مختلف بور کے 05 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 28 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے


