اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے ریکروٹمنٹ پراسیس میں شفافیت کو یقینی بنانے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ،، موثر سکیورٹی اقدامات اور جدید پولیسنگ کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے ریکروٹمنٹ پراسیس میں شفافیت کو یقینی بنانے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ،، موثر سکیورٹی اقدامات اور جدید پولیسنگ کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ ۔ آئی جی نے سینئر افسران کو ٹائم فریم دیتے ہوئے اہم ذمہ داریاں سونپی۔,تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے شرکت کی۔اجلاس میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید مو¿ثر بنانے، اسلام آباد پولیس کے ریکروٹمنٹ پراسیس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے، جدید پولیسنگ کے فروغ اور مجموعی کارکردگی میں بہتری سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر افسران کو واضح ٹائم فریم کے ساتھ اہم ذمہ داریاں اور ٹاسکس سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے، تمام اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور ہر شعبے کی کارکردگی کو مزید موثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو معیاری اور بروقت خدمات کی فراہمی، میرٹ پر مبنی ریکروٹمنٹ، موثر سکیورٹی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پولیسنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے، جبکہ فرائض کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ مہارت، جوابدہی اور شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔