LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ دھمیال عاقب رزاق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ دھمیال عاقب رزاق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار،2 مسروقہ موٹر سائیکل، 22 موبائل فون، رقم 20 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، 22 موبائل فون، رقم 20 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، زیر حراست گینگ کے انکشاف و نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

X