LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) منی لانڈرنگ کیس میں سابق آڈیٹر کنٹرولر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ اور ٹویوٹا کورولا ضبطگی کی سزا

اسلام آباد (سہ پہر) منی لانڈرنگ کیس میں سابق آڈیٹر کنٹرولر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ اور ٹویوٹا کورولا ضبطگی کی سزا

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی عدالتی کامیابی

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم عدالتی کامیابی حاصل ہوئی۔ سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی عبدالرحمٰن محمد عارف نے 7 جولائی 2026 کو ایف آئی آر نمبر 60/2021 میں ملزم سید مقصود حسین شاہ سابق آڈیٹر کنٹرولر ایم آر راولپنڈی کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایف آئی آر نمبر 40/2021 کے پریڈیکیٹ آفنس میں آفیسر پے سیکشن کے جعلی بلز کے ذریعے غیر قانونی رقوم نکلوائیں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے انہی رقوم سے اپنے نام پر ٹویوٹا کورولا ایکس ایل آئی خریدی۔

عدالت نے ملزم کو 2 سال سخت قید، 2 لاکھ روپے جرمانہ اور ٹویوٹا کورولا ایکس ایل آئی کی حکومتِ پاکستان کے حق میں ضبطگی کی سزا سنائی۔

یہ کامیابی ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں پراسیکیوٹرز اسلاح الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور محمد افضال اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور تفتیشی افسر نصیب اللہ نیازی سب انسپکٹر نے کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ عدالتی فیصلہ منی لانڈرنگ اور مالیاتی جرائم کے خلاف ایف آئی اے کے عزم کا مظہر ہے۔

X