LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) بینکنگ فراڈ میں ملوث سات سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر) بینکنگ فراڈ میں ملوث سات سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے 50 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ کیس میں ملوث ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ سات سال سے فرار تھا۔

ملزم کو متعلقہ عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا جبکہ بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے اس کی بیل بفور اریسٹ بھی خارج کر دی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے جن میں ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی ضبطگی بھی شامل تھی۔

یہ گرفتاری ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور مالیاتی جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

X