LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کومنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران 547 افراد ،217 گھروں ،31 ہوٹلوں ،58 دکانیں ،223 موٹرسائیکلوں اور 93 گاڑیوں کو چیک کیا، جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 19 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کومنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران 547 افراد ،217 گھروں ،31 ہوٹلوں ،58 دکانیں ،223 موٹرسائیکلوں اور 93 گاڑیوں کو چیک کیا، جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 19 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ باد سلیمان ظفر کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 547 افراد، 217 گھروں، 31 ہوٹلوں، 58 دکانیں، 223 موٹر سائیکلوں اور 93 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 19 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے

X