LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم کی شاندار کامیابی، 45 کلومیٹر میراتھن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اسلام آباد (سہ پہر) جرمنی میں زیرِ تعلیم بی ایس کے طالب علم ملک زبیر احمد نے 45 کلومیٹر طویل میراتھن ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف تین گھنٹوں میں ریس مکمل کی اور تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔اس نمایاں کامیابی پر انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ملک زبیر احمد کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور عزم کا ثبوت ہے بلکہ بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کا بھی باعث بنی ہے۔ا س موقع پر اہلِ علاقہ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک زبیر احمد کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

X