راولپنڈی (سہ پہر) ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر کی صدر آفس میں میٹنگ، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صدر ڈویژن کی شرکت
راولپنڈی (سہ پہر) ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر کی صدر آفس میں میٹنگ، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صدر ڈویژن کی شرکت، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوز سے فردا فرداً زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو فوری یکسو کیا جائے، قتل کے مقدمات میں اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،ایس پی صدر انعم شیر۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر کا صدر آفس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صدر ڈویژن نے شرکت کی، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوز سے فردا فرداً زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو فوری یکسو کیا جائے، قتل کے مقدمات میں اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کریں، ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے،سنگین مقدمات کی حلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ اور پراگرس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جا سکتی ہے،تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،امن وامان کا قیام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔