اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان نے ریلوے کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے اندر ہی جدید اور تیز رفتار ریلوے کوچز (بوگیوں) کی مقامی پیداوار کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان نے ریلوے کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے اندر ہی جدید اور تیز رفتار ریلوے کوچز (بوگیوں) کی مقامی پیداوار کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس شاندار پیش رفت کے ساتھ ہی پاکستان کو بین الاقوامی مارکیٹ سے ریلوے کوچز کی برآمد (Export) کے آرڈرز بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ملکی سطح پر ٹرین کی بوگیاں صنعتی طور پر تیار کرنے سے نہ صرف پاکستان دوسرے ممالک پر انحصار ختم کر کے خود کفیل بنے گا، بلکہ ان بوگیوں کو باہر بیچ کر ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ (ڈالرز) بھی کمایا جا سکے گا۔ یہ اقدام ملکی معیشت کی بحالی اور ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی طرف ایک بہت بڑا اور انقلابی سنگ میل ہے۔