اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم جائزہ اجلاس۔
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم جائزہ اجلاس۔
آئی جی اسلام آباد نے اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔تمام افسران کو ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPS) کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر، جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں، تکمیل کے مراحل اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے، تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کو جدید، محفوظ اور عوام دوست ماحول فراہم کیا جائے، جبکہ فرنٹ ڈیسک، ویٹنگ ایریاز اور دیگر عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے سینئر افسران کو جاری ترقیاتی کاموں کا باقاعدگی سے جائزہ لینے اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت کی صورت میں فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ، اے آئی جی لیگل طاہر کاظم، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔اجلاس کے دوران آپریشنل اور تفتیشی امور، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، جرائم کی روک تھام، قانون کے مؤثر نفاذ اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران سے مختلف مقدمات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جائے، جدید تفتیشی تکنیک اور ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور مقدمات کی تفتیش کو میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے، جرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر مؤثر نگرانی اور گشت بڑھانے کے احکامات بھی جاری کیے۔آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا سدباب اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ تمام افسران اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت، نیک نیتی اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں اور پولیس کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں