راولپنڈی (سہ پہر) سول لائنز پولیس نے رقم کیلئے ضعیف العمر دادی کو پھندہ دیکر قتل کرنے کے جرم میں مقتولہ کی پوتی اور اسکے شوہر کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی (سہ پہر) سول لائنز پولیس نے رقم کیلئے ضعیف العمر دادی کو پھندہ دیکر قتل کرنے کے جرم میں مقتولہ کی پوتی اور اسکے شوہر کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق میاں بیوی نے واردارت کو چھپانے کی غرض سے قتل کو طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم پوسٹ مارٹم کے دوران مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے جانے پر قانونی کاروائی کا اغاز کیا گیا پولیس نے رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے مقتولہ کی پوتی اور اسکے شوہر کو شامل تفتیش کیا جسکے بعد ملزمان نے واردات کا انکشاف کر لیا، ملزمہ پوتی نے شوہر کی مدد سے معمولی رقم کی لالچ میں اپنی ضیعف العمر دادی (مقتولہ) کو پھندہ دیکر قتل کیا اور طلائی زیورات اتار کر بیچ دئیے تھے