LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی جواد طارق کا شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی جواد طارق کا شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے شہر بھر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔مزید براں مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور افراد کی مؤثر چیکنگ یقینی بنانے، سکیورٹی کے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران و اہلکار ہر وقت الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھی جائے اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت اور مؤثر سکیورٹی کے درمیان بہترین توازن برقرار رکھا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ اور پراعتماد محسوس کریں

X