راولپنڈی (سہ پہر) شہری کی جانب سے بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس
راولپنڈی (سہ پہر) شہری کی جانب سے بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس، تھانہ دھمیال کے تین اہلکاروں پر مقدمہ درج فوری گرفتار، فرائض سے غفلت پر ایس ایچ او دھمیال معطل، چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم، سی پی او کے احکامات پر فوری انکوائری عمل میں لائی گئی، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سی پی او نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لے لیا، تھانہ دھمیال کے تین اہلکاروں پر مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا، سی پی او نے فرائض سے غفلت پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل اور چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا، شہری نے تھانہ دھمیال کے اہلکاروں کی بدعنوانی کی شکایت کی تھی، سی پی او کے احکامات پر فوری انکوائری عمل میں لائی گئی، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سی پی او نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، اہلکاروں میں حمزہ، صیاب اور نسیم شامل ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز یا فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔