LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام اباد (سہ پہر) ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام اباد (سہ پہر) ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔اجلاس میں بھرتیوں، ہاوسنگ منصوبوں، آئی ٹی اقدامات اور پولیس ویلفیئر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، رہائشی و دیگر سہولیات کی بہتری اور ویلفیئر پروگرامز کو مزید موثر بنانے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور بھی کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت نیشنل پولیس فاونڈیشن کے افسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں این پی ایف کے مختلف جاری منصوبوں، انتظامی امور اور مستقبل کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران این پی ایف ٹیسٹنگ اینڈ اسیسمنٹ سروس کے تحت جاری بھرتیوں کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے کہا کہ بھرتیوں کا تمام عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ امیدواروں کا اعتماد برقرار رہے اور ادارے کی ساکھ مزید مستحکم ہو،اجلاس میں نیشنل پولیس فاونڈیشن کے مختلف ہاوسنگ پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت، ترقیاتی سرگرمیوں اور درپیش امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں، جبکہ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، اجلاس میں ادارے کے آئی ٹی انیشی ایٹوز اور ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، انتظامی نظام کو مزید بہتر بنانے، سروس ڈیلیوری میں جدت لانے اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مزید موثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا،مزید برآں، اجلاس میں پولیس ویلفیئرسے متعلق مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اسی طرح پاکستان بھر کے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی، فلاحی منصوبوں میں توسیع، رہائشی و دیگر سہولیات کی بہتری اور ویلفیئر پروگرامز کو مزید موثر بنانے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ،اس موقع پر ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود، معیاری رہائشی منصوبوں کی تکمیل، شفاف بھرتیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ادارے کے تمام منصوبوں میں شفافیت، میرٹ، معیار اور بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی، جبکہ عوامی اعتماد اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اجلاس کے اختتام پر ایم ڈی این پی ایف نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، مقررہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی رابطہ مزید موثر بنایا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے پولیس ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں

 

X