اسلام اباد (سہ پہر) اے ایس پی مہک فاطمہ کا تھا نہ شہزاد ٹاﺅن کا اچانک دورہ۔تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی
اسلام اباد (سہ پہر) اے ایس پی مہک فاطمہ کا تھا نہ شہزاد ٹاﺅن کا اچانک دورہ۔تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی، روزنامچہ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، مالخانہ، حوالات اور تھانہ کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا،عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا ہو کر شہریوں کی داد رسی کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اورعوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں اے ایس پی مہک فاطمہ نے تھا نہ شہزاد ٹاﺅن کااچانک دورہ کیا،انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اورتمام انتظامی امور پر بریفنگ لی، جبکہ ریکارڈ کی جانچ پڑ تا ل کی، ما لخا نہ اور حو الا ت کو چیک کیا اور پولیس افسران کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، اس مو قع پر انہوں افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انکے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کے ساتھ نارواسلوک یاغیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا، انہوں نے افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں


