اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم میٹنگز اور سکیورٹی امور کے جائزے میں مصروف عمل
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم میٹنگز اور سکیورٹی امور کے جائزے میں مصروف عمل۔ آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام میں سی ٹی ڈی اور سواتفورس کی تعیناتیوں، سپیشل آپریشنز اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مو¿ثر اقدامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے سینئر پولیس افسران کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محفوظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کےخصوصی احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم اجلاسوں اور سکیورٹی امور کے جائزے میں مصروف رہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، اے آئی جی آپریشنز/ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات، فیلڈ ڈپلائمنٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران محرم الحرام میں سی ٹی ڈی اور سواتفورس کی تعیناتی، خصوصی آپریشنز اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محفوظ اور پ±رامن ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے امام بارگاہ اثناءعشری G-6/2اور امام بارگاہ باب العلمI-8 کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے تمام جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر مو¿ثر چیکنگ، مناسب پارکنگ، بہتر روشنی اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ تمام سینئر افسران، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہیں گے اور سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور مو¿ثر کوآرڈینیشن برقرار رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مو¿ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی





