LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت عوام رابطہ مہم بہت تیزی سے جاری ہے

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت عوام رابطہ مہم بہت تیزی سے جاری ہے ۔یہ مہم
چیئرمین پاکستان عوامی قوت خاقان وحید خواجہ کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی ہے ۔ سیکرٹری جنرل پارٹی ملک اعجاز حسین ۔ ایڈوائزر میاں عمر حیات اور کوآرڈینیٹر سہراب لطیف بیگ نے سہالہ، چکیاں میں رہبر سکول اسلام آباد کے پرنسپل اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان عوامی قوت کے منشور، عوامی خدمت، تعلیمی ترقی، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی شعبے کی بہتری، سماجی مسائل کے حل اور عوامی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

X