LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 537افراد،213گھرانوں، 41 ہوٹلوں، 99 دکانیں، 231موٹر سائیکلوں اور 108گاڑیوں کو چیک کیاگیا

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 537افراد،213گھرانوں، 41 ہوٹلوں، 99 دکانیں، 231موٹر سائیکلوں اور 108گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 18 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے 448 گرا م آئس بھی برآمد کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 537افراد،213گھرانوں، 41 ہوٹلوں، 99 دکانیں، 231موٹر سائیکلوں اور 108گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 18 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے 448 گرا م آئس بھی برآمد کی گئی ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

X