LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کے اعزاز میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کے اعزاز میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان، ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم عائشہ جمیل اور آئی ٹی پی فیملی نے بھرپور شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد سرفراز ورک کے اعزاز میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان، ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم عائشہ جمیل اور آئی ٹی پی فیملی نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران سینئر پولیس افسران نے بطور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی مثالی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عوامی خدمت کے جذبے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بہتری کے لیے انجام دی گئی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک نظم و نسق، شہری سہولت، روڈ سیفٹی اور ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، جس کے مثبت اثرات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی سیف سٹی اور سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور نیک تمناو¿ں کے ساتھ رخصت کیا

X