LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ریجنل پولیس افیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام بین المسالک ہم اہنگی کے فروغ اور مجالس جلوس کی فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائص سرانجام دیں

راولپنڈی (سہ پہر) ریجنل پولیس افیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام بین المسالک ہم اہنگی کے فروغ اور مجالس جلوس کی فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائص سرانجام دیں تاکہ شہری اپنے مذہبی فرائض پرامن ماحول میں ادا کر سکیں انہوں نے جناح حال مری میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری اغا ظہیر عباس شیرازی، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مری رضا تنویر سپرا، اسسٹنٹ کمشنر مری ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام مذہبی رہنماؤں اور امن کمیٹی کے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مجالس اور جلوس کے روٹس، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا شرکا نے امن بھائی چارے مذبی رواداری اور باہمی احترام کی فضا کو مزید استحکم بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کی آر پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

X