LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث 23 مجرمان اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر)۔سنگین جرائم میں ملوث 23 مجرمان اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ ترنول،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ کورال، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 200 گرام چرس، 130گرام ہیروئن،730گرام آئس،150 بوتل شراب اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 23مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

X