اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 380 افراد، 185 گھروں، 22ہوٹلز،90 دکانیں، 162موٹر سائیکلوں اور63گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 19مشکوک افراد اور 27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈکومنگ آپریشن کئے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 380 افراد، 185گھروں، 22ہوٹلز،90 دکانیں،162موٹر سائیکلوں اور63گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت سمیت 19مشکوک افراد اور 27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

