LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق عید کے ایام میں خود فیلڈ میں موجود

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق عید کے ایام میں خود فیلڈ میں موجود ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا ،ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفر اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس افسران سے ملاقات کی،تمام افسران کو شہریوں کی بھر پور حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق عید الضحیٰ کے موقع پرخود فیلڈ میں موجود رہے ،انہوں نے شہر بھر میں شہریوں کی حفاظت کیلئے ناکہ جات اور تفریحی مقامات پر مامور پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،تمام افسران کو فیملیز سے حسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں،ا س موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا ،ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفر اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عید سکیورٹی پلان کے تحت شہر بھر میں ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور اس پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے،اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سکیورٹی پکٹس قائم کی گئیں ہیں،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں جا رہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پارکس کو فیملی پارکس ڈکلیئر کیا گیا ہے،جہاں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہ دی گئی ،اسی طرح دامن کوہ ا ورلیک ویو پارک میں بھی فیملیز کے علاوہ منچلوں کو جانے کی ہر گز اجازت نہیں دی گئی،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام پارکوں میں فیمیلیز کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا،شہریوں کی بھرپور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے میرے تمام ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز بھی فیلڈ میں موجود رہے،ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ہر افسر و جوان نے ایک ٹیم کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیئے،شدید گرمی میں شہریوں کی حفاظت پر کھڑے یہ افسران ہی اصل ہیرو ہیں،اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان امن و امان کی فضاءقائم رکھنے کے لئے دن رات سڑکوں پر موجود ہے،اسلام آباد پولیس ایسے ہی جوش و ولولے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتی رہے گی، عیدالاضحی کے موقع پر پر شہریوں نے بھی اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی اقدامات کو بھرپور سراہا

X