اسلام آباد (سہ پہر) مجاہد گروپ آف انڈسٹریز اور ہاشو گروپ میں 16سینا پراجیکٹ میں شراکت داری کیلئے ایم او یو پر دستخط،دونوں ادارے نیو بلیو ایریا میں ہائی رائز بلڈنگ پراجیکٹ 16سینا میں مشترکہ سرمایہ کاری کرینگے
اسلام آباد (سہ پہر) ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں مجاہد گروپ آف انڈسٹریز اور ہاشو گروپ میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اورسی ای اوریئل اسٹیٹ ڈویژن ہاشو گروپ نے ایم او یو پر دستخط کئے
تقریب میں سی ای اوہاشو گروپ مرتضی ہاشوانی،چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کریم عزیز ملک کی شرکت ، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل، ظل ہما ،سنیئر نائب صدر ہری پور چیمبر ارحم اکرام ، ایاز ملک اور رحیم اکرام کی بھی شرکت ،تقریب کے بعد وفد نے 16سینا پراجیکٹ کا دورہ کیا ، جہاں منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا گیا
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ تزویراتی شراکت داری پاکستان میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے معاشی ترقی کے وژن کے مطابق اس پراجیکٹ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ،مستقبل میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی
ہمارا مقصد ایک ساتھ مل کر سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کی ترقی کیلئے نئے مواقع پیدا کرنا ہے