LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اہم اجلاس۔اجلاس میں ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد

اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اہم اجلاس۔اجلاس میں ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد، رش آورز میں اضافی نفری کی تعیناتی اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک روانی بہتر بنانے سمیت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور شہری سہولیات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریفک پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی، رش آورز کے دوران درپیش مسائل، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سی ٹی او اسلام آباد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،انہوں نے رش آورز کے دوران اہم شاہراہوں، چوراہوں اور مصروف مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے بچایا جا سکے، اجلاس میں خصوصی طور پر تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور دفاتر کے اوقات میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباو سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں اور ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ شہریوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دیا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ غلط پارکنگ، لین وائلیشن، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، کیونکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

X