LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی سیف سٹی توسیع پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ۔

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی سیف سٹی توسیع پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ۔،سیف سٹی اسلام آباد کے نیٹ ورکنگ ڈیپارٹمنٹ کو دورِ حاضر کی تکنیکی جدتوں سے ہم آہنگ کرنے اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے سیف سٹی توسیع پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیف سٹی اسلام آباد کے نیٹ ورکنگ ڈیپارٹمنٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، نظام کو مزید مو¿ثر بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔علاوہ ازیں، توسیع پروجیکٹ کے تکنیکی پہلوو¿ں، وسائل کی مو¿ثر منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کو بھی زیرِ بحث لایا گیا۔ ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ سیف سٹی توسیع پروجیکٹ کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید محفوظ اور اسمارٹ شہر بنانا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کام اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید کیمرہ سسٹم، تیز رفتار ڈیٹا نیٹ ورک اور مربوط مانیٹرنگ نظام سے جرائم کی روک تھام اور ٹریفک مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مزید برآں، توسیع پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد شہر کے مزید علاقے جدید مانیٹرنگ نظام کے دائرہ کار میں آ جائیں گے، جس سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے گا

X