اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ناکہ زیروپوائنٹ اور ناکہ جی-14کا دورہ
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ناکہ زیروپوائنٹ اور ناکہ جی-14کا دورہ۔ تمام انتظامات اور چیکنگ کے عمل کی خود نگرانی کی،ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی ،فرائض میں غفلت ناقابلِ برداشت، سخت احکامات جاری کئے،عام شہریوں سے براہ راست گفتگو کی ،مسائل سنے اورفوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ناکہ زیرو پوائنٹ اور ناکہ G-14کا دورہ کیا۔ انہوں نے فرائضِ منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور سروس ڈلیوری کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی عمر فاروق، سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے تمام انتظامات اور چیکنگ کے عمل کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے عام شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال نیز نجی و سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا، ”مجھے آپ سب پر فخر ہے کہ آپ انتھک محنت اور بہادری کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔“بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سکیورٹی آفس کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اہم تنصیبات اور سفارتی علاقوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی اے آئی جی لیگل طاہر کاظم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں زیرِ تفتیش مقدمات، پولیس کارروائیوں کے قانونی پہلوو¿ں، پولیس اہلکاروں کی قانونی آگاہی، انسدادِ جرائم اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ”اوپن ڈور پالیسی“ کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور فوری بنیادوں پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اگر کسی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آ سکتا ہے، کیونکہ میرے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لئے کھلے ہیں