اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ ۔سینئر افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ ۔سینئر افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،دورے کے دوران پارلیمنٹ ہاو¿س کے داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ پوائنٹس، نگرانی کے نظام اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ پوائنٹس، نگرانی کے نظام اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا ،اس موقع پرافسران نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو موجودہ انتظامات اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، ڈی آئی جی سکیورٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کو مزید موثر اور فول پروف بنایا جائے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار مکمل چوکسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام اداروں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے سینئر افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں