LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا انتظامی امور، لاءاینڈ آرڈر صورتحال، ٹریننگ اقدامات اور جدید آئی ٹی پراجیکٹس کا جائزہ

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا انتظامی امور، لاءاینڈ آرڈر صورتحال، ٹریننگ اقدامات اور جدید آئی ٹی پراجیکٹس کا جائزہ ۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو شہریوں کو موثر، بروقت اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام شعبوں میں باہمی رابطے اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر/ٹریننگ محمد عتیق طاہر، ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان، ایس پی سواں زون خرم اشرف اور ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاسوں میں اسلام آباد پولیس کے انتظامی امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال، ٹریننگ اقدامات اور جدید آئی ٹی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی اقدامات، پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں بہتری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو موثر، بروقت اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام شعبوں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور جدید حکمتِ عملی کے تحت جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس پی سواں زون کے ساتھ اجلاس میں زون میں جرائم کی روک تھام، موثر پٹرولنگ نظام، شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف مزید سخت اور موثر کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات دیتے ہوئے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کرنے کی تاکید کی۔بعد ازاں، آئی جی اسلام آباد نے ڈائریکٹر آئی ٹی کے ساتھ اجلاس میں سیف سٹی کے توسیعی منصوبوں، جدید آئی ٹی پراجیکٹس اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی آن لائن سہولیات پر تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے پولیسنگ کے نظام کو مزید جدید، مربوط اور عوام دوست بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ عوامی اعتماد کے حصول اور شفاف نظام کی تشکیل کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گ

X