اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 2 ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین
اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 2 ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور ظہیر سمیت مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مری سے بچی فجر نورکو بحفاظت بازیاب کروا کر مرکزی ملزمہ اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اغوا جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے رواں سال 2026 میں اہم کیسز انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں 24 گھنٹوں سے کم وقت میں حل کیے ہیں۔ بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہےپولیس کے مطابق ملزمہ اقصیٰ جمیل، جو مریم کے جعلی نام سے رہائش پذیر تھی، بچی کو کھلانے کے بہانے لے کر فرار ہوگئی تھی