اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے۔اس سلسلے میں تھانہ رمنا پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس دو بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔ شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا