کراچی (سہ پہر) منگھوپیر پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی گٹکا اسمگلر گرفتار
کراچی (سہ پہر) کراچی ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایت پر منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او خان بوہڑ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم شاہد اللہ ولد ولی محمد کو حراست میں لے لیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 پیکٹ “عاداب” برانڈ کا غیر ملکی گٹکا اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزم اور برآمد شدہ گٹکا کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں گٹکا اور دیگر مضر صحت اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔