لاہور (سہ پہر) ہزاروں فوجی پنشنرز نادرا، سی ایم اے اور بینک حکام کی عدم توجہی سے شٹل کاک بن گئے
لاہور (سہ پہر) ہزاروں فوجی پنشنرز نادرا، سی ایم اے اور بینک حکام کی عدم توجہی سے شٹل کاک بن گئے’ متاثرہ پنشنرز تین محکموں کے درمیان خوار ہو رہے ہیں ‘ معلوم ہوا کہ نادرا متعدد بوڑھے پنشنرز کے انگوٹھے کے نشانات کی شناخت فراہم کرنے میں ناکام ہو کر رہ گیا ہے, جس کی وجہ سے یں کی پنشن نہیں مل رہی سی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنشن متعلقہ بینکوں کو بھیجی گئی ہے’ بینک ان متاثرہ پنشنرز سے نادرا سے شناخت کا ثبوت مانگ رہے ہیں’ متاثرہ پنشنرز نے کہا کہ اپنےقومی شناختی کارڈز اور با حیات ہونے کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے بعد نادرا ان کی شناخت فراہم کرنے میں ناکام ہے’ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے’ اور نادرا اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے