LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) یوگنڈا کے صدر یووری موسیوینی کے صاحبزادے اور چیف آف ڈیفنس فورسز مہوزی کائنروگابا نے ترکیہ سے ایک ارب ڈالر اور شادی کیلئے ترکیہ کی ’ سب سے خوبصورت خاتون‘ کے رشتے کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد (سہ پہر) یوگنڈا کے صدر یووری موسیوینی کے صاحبزادے اور چیف آف ڈیفنس فورسز مہوزی کائنروگابا نے ترکیہ سے ایک ارب ڈالر اور شادی کیلئے ترکیہ کی ’ سب سے خوبصورت خاتون‘ کے رشتے کا مطالبہ کیا ہے’ مہوزی کائنروگابا نے دعویٰ کیا کہ علاقائی سلامتی کی کوششوں میں یوگنڈا کی شراکت کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا اور یہ مالی معاوضہ واجب الادا تھا’ ایکس پر دیے گئے بیان میں یوگنڈا کی فوج کے سربراہ نے لکھا کہ ’صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے ترکیہ بھاری منافع کما رہا ہے، دوسری جانب ان منصوبوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری کئی سالوں سے یوگنڈا اٹھا رہا ہے‘یوگنڈا نے گزشتہ 2 دہائیوں سے افریقی یونین مشن کے تحت عسکریت پسند گروپ ’الشباب‘ کے خلاف کارروائیوں کے لیے صومالیہ میں اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں’ یوگنڈا کے آرمی چیف مہوزی کائنروگابا نے ترکیہ کو دھمکی بھی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو یوگنڈا ترکیہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردے گا اور کمپالا میں موجود اپنا سفارت خانہ بھی 30 دن کے اندر بند کر دے گا’ گابا نے ٹوئٹ کی کہ ’یوگنڈا کو ترکیہ سے ایک ارب ڈالر ’سکیورٹی ڈیویڈنڈ‘ کے طور پر ملنا چاہیے، یہ ترکیہ کے لیے آسان سودا ہے یا تو وہ ہمیں ادائیگی کریں، یا میں یہاں ان کا سفارتخانہ بند کردوں‘ واضح رہے کہ مہوزی کائنرو گابا یوگنڈا پیپلز ڈیفنس فورس کے سربراہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے بے باک اور اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں

X