راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی طارق گوندل کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی طارق گوندل کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 7 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 1 لاکھ 34 ہزار 770 روپے،10 موبائل فون اور گھڑیاں برآمد،موقعہ سے 4 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 7 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 1 لاکھ 34 ہزار 770 روپے،10 موبائل فون اور گھڑیاں برآمد ہوئیں،موقعہ سے 4 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، قمار بازی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
