LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی بروقت کاروائیاں

راولپنڈی  (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی بروقت کاروائیاں ۔ شادی کی تقریب میں آتش بازی و ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیوں میں 24 افراد گرفتار، موقعہ سے 2 سپیکر،میوزک میکر و مکسر،سامان آتش بازی اور 5 عدد گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایس ایچ او صدر بیرونی کی سربراھی میں چوکی انچارج عمران سب انسپکٹر نے ہمراہ پولیس ٹیم شادی کی تقریب میں آتش بازی و ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے موقعہ سے 2 سپیکر،میوزک میکر و مکسر،سامان آتش بازی اور 5 عدد گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں، زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ آتش بازی اور ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کے آرام میں خلل پیدا کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

X