کراچی (سہ پہر) میر بابل خان جکھرانی تشویشناک حالت میں ساؤتھ سٹی ہسپتال کراچی میں داخل
کراچی (سہ پہر) میر بابل خان جکھرانی تشویشناک حالت میں ساؤتھ سٹی ہسپتال کراچی میں داخل
شہید بے نظیر بھٹو کے رفیق خاص جکھرانی قبیلے کی ممتاز شخصیت پچھلے کئی دنوں سے صاحب فراش تھے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا
پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی اعجاز خان جکھرانی کی والد کی صحت یابی کے لیے
عوام الناس ،پارٹی ورکرز،دوست احباب،عزیز و اقارب سے خصوصی دعاؤں کی اپیل
کراچی جکھرانی قبیلے کی ممتاز شخصیت اور بزرگ سیاست دان میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کو طبیعت کی ناسازی کے باعث تشویشناک حالت میں ساؤتھ سٹی ہسپتال کراچی میں داخل کر دیا گیا ہےمیر بابل خان جکھرانی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز خان جکھرانی کے والد ہیں اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے رہے ہیں ان کی علالت کی خبر سنتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اعجاز خان جکھرانی اور دیگر اہل خانہ نے دوستوں، ہمدردوں، پارٹی کارکنان اور بالخصوص اہلیان جیکب آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ میر بابل خان جکھرانی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔