LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ۔آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی پرزنز کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کروانے،جیل ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو بہترین تربیت فراہم کرنے اور اسلام آباد ماڈل جیل کو جلد فعال بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی پرزنز اسلام آباد علی اکبر کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام سے متعلق پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایس پی پرزنز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کو دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق جلد از جلد مکمل کروایا جائے۔ انہوں نے جیل ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو جدید پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی، بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے، سی سی ٹی وی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، ایمرجنسی ریسپانس میکانزم کو فعال رکھنے اور اسلام آباد ماڈل جیل کو جلد از جلد فعال کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔مزید برآں آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ عنایت علی شاہ اور اسٹاف کے ہمراہ ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ انہوں نے میٹنگ میں انتظامی امور، دفتری کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں، استعدادِ کار میں بہتری اور محکمانہ معاملات کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ دفتری نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے، فائل ورک اور رپورٹنگ سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافہ کیا جائے، کارکردگی جانچنے کے مؤثر نظام کو نافذ کیا جائے اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔بعد ازاں پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کے لئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران نے اپنے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کے سامنے پیش کیے۔ حل طلب مسائل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے جبکہ باقی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میں رہائش، بہترین طبی سہولیات، بچوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا، ڈیوٹی کے اوقات میں بہتری اور فلاحی پیکجز شامل ہیں۔ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ آپ کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے

X