LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اےاسلام آباد زون کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن۔

اسلام آباد (سہ پہر): ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے افسران نے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں 16 ٹارگٹڈ چھاپے مارے۔

کارروائی کے اہم نتائج:
* 25 ہزار لیٹر پیٹرولیم مصنوعات برآمد
* 16 غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے مراکز کی نشاندہی کے بعد سیل کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی فرد یا گروہ پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کر کے منافع خوری یا اوور پرائسنگ میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیمیں اپنی سسٹر ایجنسیز، اوگرا، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن بھر میں مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ ذخیرہ اندوزی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ایف آئی اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور سپلائی کا نظام متاثر نہ ہو۔

X