LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پھیلتے دہشتگرد گروہ اور مجرمانہ نیٹ ورکس خطہ کے ممالک کیلئے سنگین خطرہ

اسلام آباد (سہ پہر) افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پھیلتے دہشتگرد گروہ اور مجرمانہ نیٹ ورکس خطہ کے ممالک کیلئے سنگین خطرہ

نااہل افغان طالبان کی ناکام رجیم نے معاشی اور سیاسی ڈھانچے کو تباہ کر کے افغان عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

امریکی جریدہ نے شدت پسندی کے فروغ میں مصروف افغان طالبان رجیم کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا

امریکی جریدہ سمال وارز جرنل کی رپورٹ کے مطابق ؛
افغانستان کی موجودہ سنگین صورتحال علاقائی اور عالمی سطح پر شدید خطرات پیدا کر رہی ہے

افغانستان میں مفلوج سیاست، نظریاتی سختی اور عالمی تنہائی ایسے خطرات پیدا کر رہی ہیں جو سرحدوں سے باہر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں ،رپورٹ

افغان طالبان رجیم میں ساختی کمزوریاں، ناکام ادارے، گہرا معاشی سکڑاؤ، اور وسیع پیمانے پر سماجی اخراج نے عدم استحکام کو شدت دی ہے ،رپورٹ

معاشی تباہی کے باعث افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی شدید غربت و افلاس کا شکار ہے ،رپورٹ

تنہائی کے شکار افغانستان میں انتہا پسندانہ بیانیوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس پنپ رہے ہیں ،رپورٹ

افغان طالبان رجیم میں خواتین کی پسماندگی،تعلیم سے محرومی اور ملازمت پر پابندیاں افغان اداروں کے زوال کو مزید تقویت دے رہی ہے ،رپورٹ

افغانستان موجودہ اور آنے والی عالمی سلامتی کے چیلنجز میں اضافہ کر رہا ہے ،رپورٹ

عالمی ماہرین کے مطابق ؛
دہشت گردی اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے پر چلنے والی افغان طالبان رجیم کو دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا ہے

X