اسلام آباد (سہ پہر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگرد افغان طالبان حکومت نے شہریوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرکے سرخ لکیر عبور کرلی
اسلام آباد (سہ پہر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگرد افغان طالبان حکومت نے شہریوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرکے سرخ لکیر عبور کرلی’یہ سرخ لکیر عبور کر کے اپنے اوپر سنگین نتائج مسلط کر لیے ہیں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت اور وحشیانہ طاقت کے ذریعے قائم کی گئی افغانستان کی غیر قانونی حکومت اپنی ان ذمہ داریوں سے مسلسل مکر رہی ہے جن کے تحت اسے دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب وہ اسلامی دنیا کی ایک بڑی عسکری طاقت کو اشتعال دلانے کی جسارت بھی کر رہی ہے’ افغان دہشت گرد حکومت ہمارے دوست ممالک کے ساتھ مذاکرات کی خواہاں ہے تو دوسری جانب اس نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر کے ایک سرخ لکیر عبور کر لی ہے’ انہوں نے کوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں ڈرون کے ملبے سے زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں

