LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری

اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری ۔سنگین جرائم میں ملوث پا نچ مجرمان اشتہاریوں سمیت10جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھا نہ تر نول، تھانہ کھنہ، تھا نہ نیلور اورتھا نہ ویمن پولیس ٹیموں نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,050گر ام ہیر وئن، 360گر ام آئس، مختلف بو ر کے دو پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان وما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

X