LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔سرچ آپریشن کے دوران475 افراد،236گھرانوں،47 دکانوں،47ہو ٹلز،224ٹر سائیکلز اور97 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ ایک افغا نی 35مشکوک افراداور 15 موٹر سائیکلوںکوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کیے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران475 افراد،236گھرانوں،47 دکانوں،47ہو ٹلز،224ٹر سائیکلوں اور97 گاڑیوں کوچیک کیا گیاجبکہ ایک افغانی سمیت 35مشکوک افراداور 15 موٹر سائیکلوںکوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا ۔دوران سرچ آپریشن ایک ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سیکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میںکئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں

X