اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز کا مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹس کا دورہ ۔
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز کا مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹس کا دورہ ۔شہریوں کی رہنمائی اور فوری مدد کے لیے قائم کئے گئے پولیس ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ ایس ایی س پی آپریشنز قاضی علی رضا نے مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں کی رہنمائی اور فوری امداد کے لیے قائم کیے گئے پولیس ہیلپ ڈیسک کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تھانوں کی حدود میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیںجہاں افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہیلپ ڈیسک پر لیڈیز پولیس افسران بھی تعینات ہیں تاکہ خواتین کو بہتر اور فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔ہیلپ ڈیسک بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی مدد فراہم کریں گے اور معلومات کے حصول کے ساتھ ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور بروقت مدد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
