اسلام آباد (سہ پہر) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے ایرانی سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما، اور جراتمند شخصیت تھے
اسلام آباد (سہ پہر) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے ایرانی سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما، اور جراتمند شخصیت تھے جنہوں نے امت مسلمہ کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم دنیا کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ ان کی دینی، فکری اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، خودمختاری اور استقامت کا جو پیغام دیا وہ آج بھی عالم اسلام کیلئے مشعلِ راہ ہے۔میجر طاہر صادق نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کا غرور ہمیشہ عارضی ثابت ہوتا ہے جبکہ حق اور سچ کی آواز کبھی دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی اصل قیادت کا وصف ہے اور آیت اللہ خامنہ ای اسی جرات و استقامت کی علامت تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو اتحاد و استحکام کی توفیق دے انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے اور ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے انھوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے امت مسلمہ خواب غفلت سے بیدار ہو اورمتحد ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی بلاک قائم کرے جو عالم اسلام کے مفادات کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرے امتِ مسلمہ ایک عظیم مدبر، بلند پایہ مفکر اور نڈر رہنما سے محروم ہو گئی ہے اپنے تعزیتی بیان میں سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت سے وطن عزیز کے اندر سخت افسردگی کا ماحول ہے ۔