اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت مراکز متبادل حل کمیٹی کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت مراکز متبادل حل کمیٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں اے ڈی آر سی کے چیئرمین طیب نواز ملک اور دیگر ممبران نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت مراکز متبادل حل کمیٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے دوران اے ڈی آر سی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ باہمی مشاورت کے ذریعے کمیٹی کے نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر زیر التواءمقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو خوش اسلوبی، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی نظام کے موثر نفاذ سے نہ صرف عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے