راولپنڈی (سہ پہر) تھانہ جاتلی پولیس نے سابقہ رنجش پر دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا
راولپنڈی (سہ پہر) تھانہ جاتلی پولیس نے سابقہ رنجش پر دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو گھر بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کیا تھا واردات کے بعد ملزمان نے موقع سے شواہد مٹا کر نعش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا ملزمان نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہو گئے جاتلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مقتول کے دوست اور کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے ایس پی انم شیئر کا کہنا تھا کہ زیر راست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی