LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 زیرتعمیر فٹ بال سٹیڈیم سے لینٹر کی سٹرنگ پلیٹیں چرانے والا گرفتار کرلیا

راولپنڈی (سہ پہر) کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 زیرتعمیر فٹ بال سٹیڈیم سے لینٹر کی سٹرنگ پلیٹیں چرانے والا گرفتار کرلیا، 15 لاکھ مالیت کی مسروقہ 50 آہنی پلیٹیں برآمد، زیر حراست شخص کو کلر سیداں پولیس نے نہایت مہارت کے ساتھ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ایس پی انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، تھانہ صدر نے تاش پر جوا کھیلنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 80 ہزار, 4 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لیے،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا جائیگا، دیگر کاروائیوں میں پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لیکر شراب اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ وارث خان،تھانہ کہوٹہ،تھانہ کلرسیداں کے علاقوں میں کی گئیں

X